رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ،بنگلادیش نے بھارت کو سپر اوور میں شکست د یکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

دوحا(جانوڈاٹ پی کے)رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلا دیش اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 194 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے جواب میں بھارتی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے تاہم اوور تھرو کی وجہ سے بھارتی بیٹرز نے 3 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔
میچ کے نتیجے کیلئے سپر اوور کا سہارا لیا گیا جس میں بھارتی ٹیم کے دونوں بیٹرز ابتدائی 2 گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہوگئے اور بنگلا دیش کو فائنل میں جانے کے لیے صرف ایک رن کا ہدف ملا۔
جواب میں بنگلادیش کی ٹیم نے وائیڈ گیند کے نتیجے میں ایک رن اسکور کے بھارت اے کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ پاکستان اے اور سری لنکا اے کے میچ کے بعد ہوگا۔



