محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے بڑے انعاما ت کا اعلان کر دیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے بڑے انعاما تکا اعلان کر دیا۔محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کی فرنچائزز کے لیے آنے والے ایڈیشن میں انعام کا اعلان کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی گروتھ پر فرنچائزز کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کی فاتح فرنچائز کو 5 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ فرنچائز کو 3 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ کے لیے کام کرنے والی بہترین فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالرز کا انعام ملے گا، آئیں سب مل کر کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے کر چلیں۔

مزید خبریں

Back to top button