امریکا کا روس اوریوکرین جنگ کے خاتمہ کیلئے نیا امن منصوبہ پیش

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے نیا امن منصوبہ پیش کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا کا روس یوکرین جنگ ختم کرنے کا مجوزہ پلان منظر عام پر آگیا۔ امریکی منصوبے میں یوکرین سے زمین اور کچھ ہتھیار چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
امریکی فریم ورک میں یوکرین کی فوج کا حجم کم کرنےکی شرط بھی شامل ہے۔ امریکا چاہتا ہے کیف منصوبہ قبول کرے تاہم مذاکرات میں یوکرین شامل نہیں تھا۔
یوکرینی صدر ترکیہ میں موجود ہیں جہاں ان کی صدر اردوان سے ملاقات ہو گی اور وہ کل امریکی حکام سے ملیں گے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی کوششیں تیز مگر روس اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے اعلان کیا تھا کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر اپنے علاقے نہیں چھوڑیں گے، امن مذاکرات کہیں بھی ہو سکتے ہیں مگر روس یا بیلاروس میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپی اور یوکرینی حکام جمعہ یا ہفتہ کو ملاقات کریں گے دونوں فریق جنگ بندی منصوبے کی تفصیلات پر غور کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ ختم کرنے کا منصوبہ نہیں بلکہ سفارتی عمل شروع کرنےکا پہلا قدم ہے ہمارے مشیر چند روز میں مل بیٹھیں گے تاکہ جنگ بندی پلان کے نکات طےکریں۔



