ہمارے پاس بہترین فوجی نظام ہے جو سعودی عرب کو فراہم کریں گے،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ہمارے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے ہم نے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، ایران کےساتھ جلد معاہدہ ہو سکتا ہے۔

سعودی امریکن انویسٹمنٹ فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ولی عہدمحمد بن سلمان ایک جرات مند رہنما ہیں سعودی عرب امریکا کے درمیان تعلقات کے لیے پرعزم ہیں، سعودی عرب ہمارا سب سے بڑا نان نیٹو اتحادی ہے ہمارے پاس بہترین فوجی نظام ہے جو سعودی عرب کو فراہم کریں گے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی اور سعودی شعبوں کے درمیان آج 270 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔

سابق امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن کے دور میں امریکی معیشت کو نقصان ہوا، بائیڈن نے معیشت تباہ کی اور سارا دن سوتا رہتا تھا، ٹریلین ڈالرز گرین فراڈ میں جھونک دیے گئے، پہلے گلوبل وارمنگ کہا جاتا تھا اب نیا نام کلائمیٹ چینج دے دیا اب کہا جاتا ہے کہ کلائمیٹ چینج دنیا کو تباہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14سال پہلے کہا جا رہا تھا کہ دنیا گرمی سے جل جائےگی، 14سال بعد دنیا گرمی سے تو نہ جلی لیکن سردی بڑھ گئی ہے امریکا نے گزشتہ 4سال میں تاریخی مہنگائی کا سامنا کیا، امریکا میں ٹریلین ڈالرز کی سرمایہ کاری آرہی ہے امریکا میں معیشت کی درستگی کے بعد روزگار کو واپس لائےہیں اس وقت امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ نوکریاں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button