اسرائیل میں 2024 کے دوران جنسی تشدد کے 51 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

 تل ایبب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیل کی ایسوسی ایشن آف ریپ کرائسس سینٹرز کو 2024 میں 51 ہزار  سے  زائد  درخواستیں موصول  ہوئیں  جو کہ  تقریباً 95  لاکھ آبادی  والے ملک میں ایک  بڑی  تعداد ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب چند روز بعد 25 نومبرکو  خواتین کے خلاف تشددکے خاتمے کا بین الاقوامی دن منایا جائےگا۔

ایسوسی ایشن آف ریپ کرائسس سینٹرز کی یہ رپورٹ اسرائیل کے  قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدالتوں، وزارتوں اور آئی ڈی ایف سے حاصل ہونے والی معلومات پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کا ڈیٹا جمع کرنے کے دوران  کئی سرکاری اداروں نے انتہائی اہم معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا، حالانکہ وہ قانوناً اس کے پابند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  حکومت اور آئی ڈی ایف نے جنسی حملوں سے متعلق اہم معلومات  کو روکا یا اس میں کردار ادا کیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق معلومات کی فراہمی سے انکار اور  رکاوٹوں کے باوجود  جنسی زیادتی کی شکایات کے حوالے سے جو اعداد وشمار سامنے آئے ہیں وہ  نہایت تشویش ناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ایسوسی ایشن آف ریپ کرائسس سینٹرز کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں51,118 کیسز ریکارڈ کیےگئے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد میں اکثریت نابالغوں کی تھی اور  نصف سے زیادہ کیسز  بچوں یا نوعمروں سے متعلق تھے۔

رپورٹ  میں اسکولوں، نوجوانوں کے کام کی جگہوں اور علاج کے مراکز  میں جنسی تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button