آئی سی سی نے انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ2026کا شیڈول جاری کردیا

پاکستان انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں پہلا میچ 16 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ2026کا شیڈول جاری کردیا۔ایونٹ15جنوری سے6فروری تک زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں کے درمیان 41 میچز ہوں گے،پاکستان ٹیم گروپ بی میں زمبابوے، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ کے ساتھ شامل ہے،گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش، امریکا، نیوزی لینڈ شامل،گروپ سی میں آسٹریلیا، آئرلینڈ، جاپان، سری لنکا جبکہ گروپ ڈی میں تنزانیہ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، جنوبی افریقہ کا حصہ ہے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں پہلا میچ 16 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی
افتتاحی روز بھارت کا مقابلہ امریکا اور میزبان زمبابوے کا بمقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔سیمی فائنل 3 اور 4 فروری جبکہ فائنل 6 فروری کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔تمام ٹیمیں 8 جنوری تک پہنچیں گی، جبکہ وارم اپ میچز 9 سے 14 جنوری تک ہوں گے۔قومی انڈر 19 ٹیم کا دوسرا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف شیڈول ہےپاکستان انڈر 19 ٹیم 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف گروپ مرحلے کا تیسرا میچ کھیلے گی۔

مزید خبریں

Back to top button