تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز: زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے148 رنز کا ہدف دیدیا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)تین ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جس میں اوپننگ پر آنے والے برائن بینٹ 49 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے لیکن نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔ ان کے علاوہ سکندر رضا نے 34 ، مارومانی نے 30 اور برینڈن ٹیلر نے 14 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 ، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
سلمان آغا نے کہا کہ زمبابوے کو کم رنز پر روکنے کی کوشش کریں گے، اوس کی وجہ سے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور عثمان طارق ٹیم میں شامل نہیں، قومی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور بابرعظم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سلمان آغاز،عثمان خان، فخر زمان، محمد نواز ، فہیم اشرف، شاہین افریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔



