لگتا ہے میں پاکستان کی کنگنا رناوت بن گئی ہوں،نازش جہانگیر

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کی کنگنا رناوت بن گئی ہوں۔
اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ بچپن میں سمجھتی تھی جہاز آسمان پر اڑتا ہے چھوٹا ہوجاتا ہے اور اس میں موجود لوگ بھی چھوٹے ہوجاتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میرا گول ایکٹنگ نہیں تھا، تھیٹر کررہی تھی تو سوچا ہے بس یہ ختم ہونے کے بعد شادی ہوجائے گی اور پھر فیملی کو وقت دوں گی لیکن مواقع ملے تو پھر ڈراموں میں اداکاری کی۔
نازش جہانگیر نے کہا کہ ڈرامے میں اداکاری کرنا تھیٹر کے مقابلے میں آسان ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ سیٹ پر میرے سر پر پانچ مرتبہ لائٹس گرچکی ہیں اور ایک مرتبہ تو بہت زور سے لگی تھی، ایک سیٹ پر تین مرتبہ ہوا تھا اور ایک، ایک الگ مرتبہ ہوا تھا۔
میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کبھی تنازع سے فائدہ ہوا ہے کہ کام بہت مل گیا ہو؟
جواب میں اداکارہ نے کہا کہ لوگوں نے یہ ذہن میں رکھا ہوا ہے تنازع اس لیے پیدا کیا جاتا ہے کہ مشہور ہونا ہے یا کام نہیں مل رہا، خبروں میں رہنا ہے ایسا کچھ نہیں ہوتا یہ میرا تجربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ میں پاکستان کی کنگنا رناوت بن گئی ہوں جو بات کروں متنازع ہوجاتی ہے پھر کہتی ہوں اچھا ایسا ہے تو ٹھیک ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جب کوئی تنازع ہوجائے تو ہم صفائیاں بھی نہیں دے سکتے لیکن برا لگتا ہے۔



