ٹرائی نیشن سیریز میں ون ڈے مومنٹم برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، سلمان علی آغا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز میں ہماری کوشش ہوگی کہ ون ڈے کے مومنٹم کو برقرار رکھیں۔
پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ آنے والی ہرسیریز ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ ہے، کرکٹ میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے ، ایشیا کپ میں زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا لیکن پچھلی وائٹ بال سیریز میں اچھی پرفارمنس رہی۔
کپتان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ لوآرڈر میں ہماری پرفارمنس اچھی ہیں ، مڈل آرڈر میں ویسی پرفارمنس نہیں جیسی ہونی چاہیے، ممکن ہے کہ عبدالصمد کو نمبر 6 پر موقع دیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ہمیشہ کراؤڈ سے بہترین سپورٹ ملتی ہے ، تین ملکی ٹورنامنٹ میں کسی ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے او ہماری کوشش ہوگی کہ تمام کھلاڑیوں کو موقع ملے۔
انکا کہنا تھا کہ ون ڈے میں ہماری پرفارمنس شاندار رہی ، ٹیم میں تبدیلیاں نہیں ، جنوبی افریقا والی ٹیم ہی برقرار ہے، کئی ماہ سے ہم آل راؤنڈرز پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔



