جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ٹرائی سیریز میں بھی بہترین کھیل پیش کریں گے، شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار فتح کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔ کہا ٹرائی سیریز میں بھی بہترین پرفارمنس کی کوشش کریں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مسلسل دو سیریز جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ تمام کھلاڑی بہترین ہیں اور سب ملک کے لیے دل سے کھیلتے ہیں۔

 بابر اعظم سے متعلق سوال پر کپتان کا کہنا تھا کہ بابر ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ کافی عرصے سے ان کی سنچری کا انتظار تھا۔ بابر نے واپس آکر خود کو ثابت کیا۔ رضوان احمد کی تعریف کرتے ہوئے شاہین نے کہا کہ انہوں نے سینئر ہونے کا بہترین کردار ادا کیا۔ وسیم جونیئر کو انجری کی وجہ سے آرام دیا گیا تھا، لیکن ون ڈے میں ان کا کم بیک شاندار رہا۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام باؤلر گیم چینجر ہیں۔ ٹرائی سیریز میں بھی پرفارم کریں گے اور ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button