سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری مل گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نئی ذمے داریاں مل گئیں ہیں،

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کے معاملات دیکھیں گے، انہیں پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 کے کوچز اور دوروں کو دیکھیں گے، وہ ٹیموں کے ہمراہ بھی دورہ کر سکیں گے۔

سرفراز احمد پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز میں بھی ٹیموں کے ہمراہ رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button