مشن کلین سوئپ:پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا ون ڈے آج ہوگا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج ہوگا۔
راولپنڈی میں شیڈول میچ کا ٹاس دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔
فارم میں واپس لوٹنے والے بابراعظم سے ایک اور بڑی اننگز کی امیدیں وابستہ کر لی گئی ہیں، ٹاپ آرڈر پھر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کیلیے تیار ہے۔
سیریز میں فتح کے باعث پلیئنگ الیون میں چند تبدیلیاں کرکے بینچ پر موجود کھلاڑیوں کو موقع دیا جاسکتا ہے۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بھی صحتیاب ہوکر ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم وائٹ واش کی خفت سے بچنے کی خواہاں ہوگی، بیٹرز میں کپتان چارتھ اسالنکا اور کوشل مینڈس سے توقعات وابستہ ہیں۔
بولنگ میں اسیتھا فرنانڈو اور وانندو ہسارنگا مرکز نگاہ ہوں گے۔



