’سلیو لیس‘ پہننے پر ماہرہ خان کو سوشل میڈیا صارفین نے نانی یاد کرا دی

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کو نانی کی نصحیت نظر انداز کرنا کس قدر مہنگا پڑا ہے اس کا انکشاف انہوں نے خود اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران ایک تقریب میں کیا ہے۔

ماہرہ نے گفتگو کے دوران ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے ایک بار بس ایسے ہی کہہ دیا تھا کہ میری نانی کہتی تھیں سلیو لیس نہ پہنو۔ اب جب بھی میں سلیو لیس تصویر ڈالتی ہوں تو لوگ فوراً کمنٹ کرتے ہیں کہ نانی کو بھول گئیں؟’

اداکارہ نے کہا کہ اُن کے یہ جملے نہ تو کسی کے خلاف تھے اور نہ ہی کوئی بیانیہ بنانے کے لیے تھے، لیکن سوشل میڈیا کے کچھ حلقوں نے انہیں تنقید کا بہانہ بنا لیا ہے۔

ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ اب وہ بہت سوچ سمجھ کر گفتگو کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل میں سوالوں سے بچتی ہوں، اور اگر بات کروں تو الفاظ بڑی احتیاط سے چنتی ہوں، کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ ایک چھوٹی سی بات بھی غلط انداز میں پھیلائی جاسکتی ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نجی حدود اور خاندان سے جڑے موضوعات پر اب مزید محتاط ہو گئی ہیں، تاکہ کسی کے لیے بھی اُن کی بات کو غلط مطلب پہنچانے کا موقع نہ رہے۔

مزید خبریں

Back to top button