بابر اعظم کو انعام میں ایک چمچماتی لال رنگ کی گاڑی دی گئی، امام الحق نے بھی گاڑی پر نظر جمالی

کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انعام میں ایک چمچماتی لال رنگ کی گاڑی بھی دی گئی تاہم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ 298 رنز بنانے والے امام الحق نے ساتھی کرکٹر بابر کو انعام میں ملنے والی گاڑی پر نظر جمالی ہے۔امام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر کی تصویر والی پوسٹ کوشیئر کرتے ہوئے انہیں ایک قیمتی مشورہ دیا۔امام نے لکھا کہ صدقے، ویسے وہ کار کی چابی چھپا کر رکھنا، مجھے سے غائب نہ ہوجائے۔واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 1-2سے شکست دی تھی جبکہ سیریز میں امام اور بابر نے 2،2 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button