لاہور: چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے اضافہ

لاہور (آن لائن) اکبری منڈی میں چینی کی ہول سیل قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے اس اضافے کے ساتھ اکبری منڈی میں 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپیہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے تحت اکبری منڈی میں چینی کا 50 کلو کا تھیلا 4 ہزار 50 روپے سے بڑھ کر 4 ہزار 150 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ جس کے بعد چینی کے 50 کلو تھیلے کی قیمت 4050 روپے سے بڑھ کر 4150 روپے ہوگئی ہے۔ (شعیب عزیز)



