دھنش اور کریتی سینن کی فلم ’تیرے عشق میں‘ کے ٹریلرنے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

 ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکار دھنش اور کریتی سینن کی فلم ’تیرے عشق میں‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی۔بالی ووڈ فلمساز آنند ایل رائے کی رومانوی فلم ’تیرے عشق میں‘ کے ٹریلر ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا جس میں محبت، نقصان، جذباتی سفر کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ دھنش عشق میں دھوکا ملنے کے بعد ایئرفورس آفیسر بنتے ہیں۔تیرے عشق میں کے ٹریلر میں دھنش کے ماضی کے تعلقات کے گہرے جذباتی انتشار کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

فلم میں دھنش نے ایک ایسے شخص کی تصویر کشی کی ہے جس کے دل کا درد اس کی محبت کی کہانی ختم ہونے کے بعد بھی بہت دیر تک رہتا ہے اور اس کے جذبات کی گہرائی فضائیہ کے نظم و ضبط کے سفر میں بھی دکھائی دیتی ہے۔

دھنش اس سے قبل آنند ایل رائے کی فلم اترنگی رے میں اداکاری کرچکے ہیں۔ٹی سیریز کی پیشکش یہ فلم ہندی اور تامل زبانوں میں 28 نومبر 2025 کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔ اے آر رحمان نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button