فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت ہونے کا سلسلہ عروج

فیصل آباد(آن لائن)شہر اور گردونواح میں اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت ہونے کا سلسلہ عروج، پیاز 80سے100روپے فی کلو جبکہ لیمو500روپے ٹماٹر 200روپے فی کلو ہوگئے ضلعی انتظامیہ اپنے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عمل کرانے میں ناکام ہے پھل،سبزیاں،گوشت،دودھ،دہی اور دیگر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت، ضلع انتظامیہ منافع خوروں کو کنٹرول کرنے مکمل طور ناکام، اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر100سے زائدگرانفروشوں کو جرمانے، آن لائن کے مطابق فیصل آباد میں تین روز میں پیاز اور لیمو کی قیمت دو گناہ اضافہ ہوگیاہے جوپیاز 30سے 40روپے فی کلو فروخت ہورہا تھا وہ ہی پیاز 80سے 100روپے فی کلو میں فروخت ہونا شروع ہوگیا جبکہ لیمو 200روپے 300روپے بڑھ کر 400سے 500روپے،ٹماٹر 60روپے فی کلو سے بڑھ کر200روپے فی کلو ہوگئے، پھل،سبزیاں،گوشت،دودھ،دہی اور دیگر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے چھوٹا گوشت 950روپے جبکہ بڑا گوشت 450روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی مگر اقصاب نے سرکاری ریٹ پر گوشت فروخت سے انکار کردیا شہر بھر اس وقت چھوٹا گوشت 1400سے 1600روپے جبکہ 600سے0 65روپے فی کلو فروخت رہاہے علاوہ ازیں ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روزاشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر100سے زائدگرانفروشوں کو جرمانہ کیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں مختلف اوقات کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا اورکھانے پینے کی اشیاء مقررہ نرخوں سے زائدقیمت پر فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر کارروائی کی۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button