بابر اعظم کی روٹھی فارم واپس آ گئی!سعید انور کا ریکارڈ برابر میانداد، جے سوریا، ویوین رچرڈز کو پیچھے چھوڑ دیا

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) بابر اعظم ایک ہی میچ میں عظیم کرکٹرز ویوین رچرڈز جاوید میاں داد سعید انور برائن لارا جے وردھنے اور جو روٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستان کے ریکارڈ ساز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کی ون ڈے کرکٹ میں طویل عرصہ سے روٹھی فارم واپس آ گئی اور فارم کی واپسی کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ہی میچ کی ریکارڈ ساز اننگز میں دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں 118 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ جس میں 8 چوکے شامل تھے۔
اسٹار بلے باز کی یہ ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی 20 ویں سنچری اسکور کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سعید انور کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 20 سنچریوں کا 22 سالہ ملکی ریکارڈ برابر کر دیا۔
اسٹائلش سابق اوپنر نے 20 ویں ون ڈے سنچری نے 247 میچز کی 244 اننگز کھیل کر بنائی تھی۔ بابر اعظم نے اس سنگ میل تک پہنچنے میں 139 میچز اور 136 اننگز کا سہارا لیا۔
بابر اعظم نے 20 ویں ون ڈے سنچری کے ساتھ لیجنڈری بلے بازوں برائن لارا، مہیلا جے وردھنے اور جو روٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے، جنہوں نے اپنے ایک روزہ انٹرنیشنل کیریئر میں 19 سنچریاں بنائی ہوئی ہیں۔
تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے انٹرنیشل کرکٹ میں 32 ویں سنچری مکمل کی اور سعید انور کے ساتھ جاوید میانداد کو انٹرنیشنل سنچریوں میں ایک ساتھ پیچھے چھوڑ دیا۔ دونوں لیجنڈ بلے بازوں نے 31، 31 سنچریاں کی ہوئی ہیں۔
بابر اعظم نے 26 ماہ بعد اور 84 ویں اننگ میں یہ سنچری مکمل کی۔ بھارت کے ریکارڈ ساز بلے باز ویرات کوہلی کو بھی سنچری بنانے کے لیے تین سال کا انتظار کرنا پڑا تھا۔
ریکارڈ ساز قومی بیٹر نے اس کے ساتھ ہی سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ جے سوریا نے 88 اننگز تک سنچری بنانے سے محروم رہے تھے۔
اس سے قبل بابر اعظم نے جب اسی میچ میں نصف سنچری اسکور کی تو یہ ان کی 57 ویں ففٹی پلس اننگ تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے لیجنڈری بیٹر ویوین رچرڈز کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔



