سیمی گریوال 69 سالہ مہاراجہ کی محبت میں گرفتار، بالی ووڈ اداکارہ کی ان کہی داستان

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، میزبان اور فلمساز سیمی گریوال کی زندگی محبت اور شہرت کے انوکھے رنگوں سے بھری رہی ہے۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب صرف 17 سال کی عمر میں سیمی گریوال اپنے 69 سالہ پڑوسی، جام نگر کے مہاراجہ، کی محبت میں گرفتار ہو گئیں۔
ماضی کی مشہور اداکارہ اور معروف میزبان سیمی گریوال جب صرف 17 سال کی تھیں تو وہ جام نر کے مہاراجہ سے عشق کربیٹھی تھیں، یہ بات اچھی طرح جانتے بوجھتے کہ یہ شخص ان سے 50 سال سے بھی زیادہ بڑا ہے انھوں نے محبت کی پینگیں بڑھائیں۔
تاہم سیمی گریوال کی بیل منڈھے نہ چڑھ سکی اور حالات کے پیش نظڑ مہاراجہ کی طرف سے بھی محبت کو وہ پذیرائی نہ مل سکی کہ وہ سیمی کو اپناتے۔
اس کے بعد سیمی گریوال کا نام بھارت کے جانے مانے صنعت کار رتن ٹاٹا کے ساتھ جڑا، منصور علی پٹودی کے ساتھ بھی ان کی افیئر کی خبریں آئیں۔
خاص بات یہ ہے کہ ان کی افیئر اور محبت کی خبریں جس شخص کے ساتھ بھی آئیں وہ نہ صرف اہم شخصیات رہیں بلکہ دولت میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی تھیں۔
جام نگر کے مہاراجہ سمیت کئی اہم شخصیات سے نام جڑنے کے بعد سیمی گریوالی نے روی موہن کے ساتھ شادی کی جو دہلی کے اشرافیہ چنمل خاندان کے ایک فرد تھے، اداکارہ نے 1970 میں شادی کی جو تقریباً 10 سال تک چلی،
سیمی گریوال انگلینڈ میں پیدا ہوئیں لیکن ان کی پرورش ہندوستان میں ہوئی، انھوں نے 1960 کی دہائی میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اپنی سادگی، پرفارمنس اور کلاسک انداز سے مداحوں کے دل جیت لیے۔
میرا نام جوکر، چنگاری، اور کرشمہ جیسی فلموں میں ان کا کام آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ سیمی نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ وہ ایک فلمساز، میزبان اور پروڈیوسر بھی ہیں، ان کا شو رینڈیزوس وتھ سمی گریوال اپنے وقت میں بے حد مقبول تھا۔



