پیرو،2منزلہ بس کھائی میں گرنے سے37افراد ہلاک،24زخمی

پیرو (انٹرنیشنل ڈیسک)پیرو کے علاقے اری کیپا میں ایک دل خراش حادثے کے دوران دو منزلہ مسافر بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق، حادثہ اری کیپا کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ ریجنل ہیلتھ مینیجر والٹر اوپورٹو نے بتایا کہ "اب تک 37 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔”
مقامی حکام کے مطابق، شدید زخمیوں کی حالت کے پیش نظر ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



