ٹرمپ کی اسرائیلی صدر سے نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات میں معاف کرنے کی اپیل

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے درخواست کی ہے کہ وہ کرپشن کے مقدمات میں گرفتار وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کو معافی دینے پر غور کریں۔

اسرائیلی صدر کے دفتر کے مطابق ٹرمپ نے ایک تحریری خط میں مطالبہ کیا ہے کہ نیتن یاہو کو سیاسی بنیادوں پر چلنے والے مقدمات سے نجات دلائی جائے۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں اسرائیلی عدالتی نظام کی آزادی کا احترام کرتا ہوں، مگر نیتن یاہو کے خلاف مقدمات سیاسی اور بلاجواز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے ایران دشمن پالیسی میں ان کے ساتھ کھڑے رہ کر اسرائیل اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط کیا، اس لیے ان کے خلاف کیسز پر نظرِثانی ضروری ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، کسی کو صدر کی جانب سے معافی دینے کے لیے باضابطہ قانونی طریقہ کار کے تحت درخواست جمع کرانا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں نیتن یاہو پر تین کرپشن کیسز میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی، جن میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے کاروباری شخصیات سے تقریباً 7 لاکھ شیکل (تقریباً 2 لاکھ 11 ہزار امریکی ڈالر) مالیت کے تحائف وصول کیے تھے۔

اگرچہ اسرائیلی صدر کا کردار زیادہ تر علامتی ہوتا ہے، لیکن ان کے پاس خصوصی حالات میں معافی دینے کا آئینی اختیار موجود ہے۔

مزید خبریں

Back to top button