دھرمیندرکے انتقال دل دکھی ہے،پاکستانی اداکارہ میرا بھی دھوکہ کھا گئیں

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ میرا نے دھرمیندرکے انتقال کی جھوٹی خبر کو سچ سمجھ کرافسوس کا اظہار کردیا۔بھارتی میڈیا کے بڑے ناموں انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز، نیوز18اور ہندوستان ٹائمز اور کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے لیجنڈ اداکار دھرمیندرا کی موت کی خبریں چلائیں جس کی ان کی بیٹی ایشا دیول نے تردید کردی۔جھوٹی خبروں کو سچ سمجھ کر پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے دھرمیندرا کے لیے افسوس کا اظہار کردیا۔میرا نے انسٹاگرام پر دھرمیندرا کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ’دھرمیندراکے انتقال پر افسوس ہے، بالی وڈ کے مشہور “ہی مین” جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے 6 دہائیوں تک ناظرین کو محظوظ کیا۔



