سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی کاراولپنڈی سٹیڈیم کا دورہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہمارا مشترکہ مقصد ہے،سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نےراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔
خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ ہی کرتے، اس سیریزمیں بھی پچھلی سیریز کی طرح اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔



