امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف کم کرنے کا عندیہ دے دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ بھارت پر عائد ٹیرف میں کمی کرنے پر آمادہ ہوگیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کر رہے ہیں جو ماضی کےمقابلےمیں بالکل مختلف ہوگا۔
وائٹ ہاؤس میں بھارت کےلئے نئےامریکی سفیرکی حلف برداری تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا بھارت نےروس سےتیل کی خریداری بہت کم کردی ہے،اس لیےہم بھارت پر ٹیرف مزید کم کریں گے۔
مزید کہا ابھی تو وہ مجھ سے ناراض ہیں،لیکن وہ ہمیں دوبارہ پسند کرنے لگیں گے،ہم ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ کر رہے ہیں،ہم قریب پہنچ چکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ شٹ ڈاؤن کےخاتمے کےلئےقریب پہنچ گئے ہیں،ہم غیرقانونی تارکین وطن کو بھاری رقم ہرگز فراہم نہیں کریں گے



