مائیک ہیسن کا بابر اعظم پر اعتماد کا اظہار، سری لنکا سیریز کیلئے عبدالصمد کی شمولیت کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بابر اعظم آؤٹ آف فارم نہیں ہیں بلکہ وہ اچھی بیٹنگ فارم میں ہیں اور دباؤ کو بہترین انداز میں ہینڈل کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ “بدقسمتی سے بابر اعظم رن آؤٹ ہوئے، لیکن اس کا فارم سے کوئی تعلق نہیں، وہ اچھی بیٹنگ کر رہے تھے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ آنے والی سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔”

ہیڈ کوچ نے جیت کا کریڈٹ کپتان شاہین شاہ آفریدی کو دیتے ہوئے کہا کہ “شاہین نے بہترین کپتانی کی، کنڈیشنز کو سمجھ کر بولنگ میں بروقت تبدیلیاں کیں، جس سے ٹیم کو فائدہ ہوا۔”

مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ان کے مطابق، “حسن نواز اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے۔”

انہوں نے بتایا کہ “عبدالصمد کو سری لنکا سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے، وہ ہانگ کانگ سکسز میں شرکت کے بعد قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔”

مزید خبریں

Back to top button