بس جسم میں ایک چِپ لگتے ہی بینائی بحال،سائنسدانوں نے ناممکن کام کردیا،اب کوئی اندھا نہیں رہے گا

“پریما”نامی ایک تجرباتی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس میں ریٹینا کے متاثرہ حصے پر ایک چھوٹا سا مائیکرو چِپ نصب کیا جاتا ہے

فرانسسکو(جانو ڈاٹ پی کے)بس جسم میں ایک چِپ لگتے ہی بینائی بحال،سائنسدانوں نے ناممکن کام کردیا،اب کوئی اندھا نہیں رہے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنس اور طب کے سنگم پر ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت انسانی جسم میں نصب کمپیوٹر چِپس بینائی جیسی کھوئی ہوئی صلاحیت کو جزوی طور پر بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں87سالہ فرانسیسی خاتون ایلس شارٹون کی مثال دی گئی ہے جو عمر سے متعلق آنکھوں کی بیماری ایج ریلیٹڈ میکولر ڈی جنریشن(AMD)سےمتاثر ہو کر اپنی مرکزی بینائی کھو چکی تھیں۔ سان فرانسسکو کی کمپنی سائنس کارپ نے “پریما”نامی ایک تجرباتی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس میں ریٹینا کے متاثرہ حصے پر ایک چھوٹا سا مائیکرو چِپ نصب کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button