شیخوپورہ میں جعلی بوتلوں کی فیکٹری پکڑی گئی،کون کونسے برانڈ کی بوتلیں تھیں،جان کرآپ بھی حیران ہوجائینگے

24ہزار لیٹر جعلی کولڈ ڈرنک،450کلو کیمیل،1050لیٹر سیرپ برآمد

شیخوپورہ (رپورٹ جانو ڈاٹ کام پی کے)ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن لاہور،اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شیخوپورہ غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی فیروزوالا کی ٹیم نے ویجیلنس ٹیم کے ہمراہ جعلی اور غیر صحت بخش مشروبات کے یونٹ کا معائنہ کیا۔دوران معائنہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے24ہزارلیٹرمختلف برانڈز کے مشروبات،ایک ہزار50لیٹرسیرپ،120کلو بوتلوں کے ڈھکن،150کلو لیبل،2700خالی بوتلیں اور450کلو کیمیکلز جن کو غیر صحت بخش،جعلی اور ناقابل شناخت پائے جانے پرمشروبات کو موقع پر تلف کر دیا گیا اور انکے نمونہ جات کو گورنمنٹ کی لیبارٹری میں بھی ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا ۔جعلی مشروبات کے کاروبار سے منسلک مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اورموقع پر2ملزموں کو حوالہ پولیس بھی کیا گیا۔

جعلی مشروبات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء جن میں فلنگ مشین، کاربونیٹد کولر، گیس سلنڈر، واٹر ٹینک، خالی ڈرم اور موٹر پمپ وغیرہ کو ضبط بھی کر لیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button