برازیل،طوفانی بگولے سے تباہی،گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، 6 افراد ہلاک

ریوڈی جنیرو(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی۔ گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں،بجلی کے کھمبے گر گئے۔جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی ریاست پارانا میں طوفانی بگولوں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں،بجلی کے کھمبے گر گئے جبکہ کئی عمارتوں اور پٹرول پمپس کو نقصان پہنچا۔
طوفانی بگولوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور حادثات میں 6 افراد ہلاک اور 750 لوگ زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔



