ہانگ کانگ سپر سکسز فائنل: کویت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے فائنل میں کویت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قبل ازیں کویت نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 37 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ جبکہ پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔



