ڈاکٹر نبیحہ دلہا لے کر مولانا طارق جمیل کے گھر پہنچ گئیں،پھر پیا گھر سدھار گئیں
ڈاکٹر نبیہا علی نے ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات پہنے،مولانا کو کیسے راضی کیا؟

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ماضی میں اپنے کچھ بیانات اور ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہنے والی ڈاکٹر نبیہا نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کر لیا جس تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ڈاکٹر نبیہا علی کے نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی،جہاں مولانا طارق جمیل نے خود ان کا نکاح پڑھایا۔ڈاکٹر نبیہا نے قیمتی زیورات پہنے جن کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے جبکہ ان کا لباس بھی معروف ڈیزائنر حنا سلمان کا تیار کردہ تھا جس کی قیمت بھی تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ڈاکٹر نبیہا کے مطابق انہیں پہلے معلوم نہیں تھا کہ مولانا طارق جمیل نکاح پڑھائیں گے، یہ فیصلہ خود مولانا کی جانب سے دو روز قبل کیا گیا جس پر وہ بےحد خوش ہوئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔



