ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ،عبد الصمد نے 10گیندوں پر 50رنز داغ کر پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا

ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ عبدالصمد نے 10گیندوں پر 50رنز بنائے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو جنوبی افریقا نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔
پاکستان نے 103 رنز کا ہدف عبدالصمد کی 10 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز کی اننگز کی بدولت 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
عبدالصمد نے اپنی جارحانہ اننگز میں 8 چھکے لگائے، خواجہ نافع 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان عباس آفریدی 2 گیندوں پر 2 چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ رہے۔



