معروف ادیب اشفاق احمد رشتے میں میرے ماموں تھے، نائمہ خان کا انکشاف

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سینئر اداکارہ نائمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اشفاق احمد ان کے قریبی رشتے دار تھے۔شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نائمہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

نائمہ خان نے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ معروف ادیب اشفاق احمد ان کے رشتے میں ماموں تھے، اگرچہ سگے نہیں لیکن بہت قریبی تھے اور انہوں نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ وہ میڈیا میں اس تعلق کے بارے میں کبھی ذکر نہ کریں، کیونکہ ان کے مطابق اگر یہ بات منظر عام پر آگئی تو لوگ ان کو صرف اس رشتے سے پہچانیں گے اور ان کی اپنی شناخت دب جائے گی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اشفاق احمد انہیں بہت پیار کرتے تھے، وہ ان کی گود میں کھیلی ہیں، لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنی محنت سے کام کیا اور کسی تعلق کا فائدہ نہیں اٹھایا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اشفاق احمد نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں ان سے فرمائش کی تھی کہ گھر پر ایک مٹکہ پارٹی رکھیں، جس میں کچی لسی اور ٹھنڈے آم رکھے جائیں، وہ اس بات پر راضی ہوگئی تھیں، مگر انہی دنوں وہ بچوں کے ساتھ لندن چلی گئیں اور اسی دوران اشفاق احمد کا انتقال ہوگیا۔

نائمہ خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دکھ ہے کہ وہ اپنے ماموں کی آخری خواہش پوری نہیں کرسکیں۔انہوں نے بتایا کہ جب 6 سال کی تھی تو  والد مجھے روز رات کو چیز دلوانے باہر لے کر جاتے تھے اور میں پورے علاقے میں گھوم پھر کر آتی تھی پھر سوتی تھی والد کو بھی علم تھا کہ کچھ بھی ہوجائے راحت کو باہر لے کر جانا ہے، یہ میری بچپن سے عادت بنی ہوئی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک دن والد دوستوں کے ساتھ کہیں چلے گئے تھے اور بتایا گیا کہ وہ رات 8 بجے آئیں گے، والدہ کپڑے دھو رہی تھیں اور میں ان سے ٹائم پوچھ رہی تھی پھر میں نے کہا کہ ابو شاید آگئے ہیں نیچے بیٹھے ہوں گے، میں سیڑھیوں سے اترنے لگی تو والدہ نے تاکید کی کہ باہر نہیں جانا۔

راحت غنی نے بتایا کہ میں والد کو ڈھونڈتے ہوئے باہر نکل گئی اور جہاں وہ بیٹھتے تھے وہاں بھی نہیں ملے تو مجھے ڈر لگنے لگا کیونکہ کافی دور نکل گئی تھی پھر واپس آنے لگی تو والد کے دوست بیٹھے ہوئے ملے انہوں نے پوچھا کہاں جارہی ہو تو میں نے بتایا کہ ابو کھو گئے ہیں پھر ان سے بیٹیوں کا پوچھ کر ان کے ساتھ کھیلنے میں مگن ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کے ساتھ رات تک کھیلتی رہی اور والد کو بھول گئی والد ڈھونڈتے ہوئے دوست کے پاس پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ وہ تو اوپر کھیل رہی ہے، ایک بج رہے ہوں گے جب والد کی آواز آئی تو میں خوش ہوگئی جب گھر پہنچی تو والدہ رو رہی تھیں اور سب لوگ نیچے جمع تھے، گھر پہنچی تو والدہ نے تھپڑ لگائے اور اوپر لے کر گئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پورا محلہ مجھے ڈھونڈنے میں مگن تھا اور تھانے میں رپورٹ بھی درج کروادی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button