نعمان اعجاز نے مشکل وقت میں کس طرح مدد کی؟ عدنان شاہ ٹیپو نے بتا دیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے بتایا ہے کہ مشکل وقت میں سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ان کی مدد کی تھی۔
عدنان شاہ ٹیپو ایک ورسٹائل اداکار ہیں، انہوں نے ڈراموں اور فلموں دونوں میں کام کیا ہے اور وہ بین الاقوامی سطح پر بھی کردار نبھا چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے شو میں کیریئر، اداکاری کے شوق اور اس پیشے کو کیسے دیکھتے ہیں کے بارے میں بات کی۔
عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا کہ انہوں نے مختلف کردار ادا کیے ہیں لیکن وہ واقعی ایک کردار میں ڈوب گئے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جرمنی میں موت کی سزا پانے والے شخص کا کردار ادا کیا تھا جس کے لیے 25 کلو وزن کم کیا اور میں اس کردار پوری طرح ڈوب گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کردار سے نکلنا مشکل ہو گیا اور میں کام کرنے کے قابل نہیں رہا، عام طور پر بیوی اور بیٹیاں انہیں حقیقت میں واپس آنے میں مدد کرتے ہیں تاہم اس بار نعمان اعجاز بچاؤ کے لیے آئے۔
عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا کہ جب وہ اس کردار سے جان چھڑانے کی جدوجہد کر رہے تھے تو انہوں نے نعمان اعجاز کو دیکھا۔
اداکار نے بتایا کہ انہوں نے دیکھا کہ نعمان اعجاز کس طرح ایک سین میں رونے میں کامیاب ہوئے اور پھر اگلے ہی لمحے وہ ہنس پڑے۔ یہ وہی ہے جو میں نے پک کیا اور اس کردار سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔



