حماس نے کہا ہے وہ ہتھیار ڈال دے گی: اسٹیو وٹکوف

واشنگٹن (جانوڈاٹ پی کے)امریکی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے کہا ہے وہ ہتھیار ڈال دے گی۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے دعویٰ کیا کہ حماس عہدیداروں نے انہیں اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی جیرڈ کشنر کو کہا ہے وہ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں، یہ بات انہوں نے 9 اکتوبر کو جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے چند گھنٹے پہلے ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔

میامی میں امریکا بزنس فورم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ حماس نے ہمیشہ اشارہ دیا کہ وہ ہتھیار ڈال دے گی، انہوں نے یہ بات ہمیں براہِ راست اس ملاقات میں بتائی جو جیرڈ کشنر نے ان سے کی تھی۔

امریکی نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے وہ اپنے وعدے پر قائم رہیں گے کیونکہ اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ غزہ کیلیے ہمارا ترقیاتی منصوبہ واقعی شاندار ہے جو اس سے پہلے کبھی زیر بحث نہیں آیا، اس میں زبردست روزگار پروگرام بھی شامل ہوگا۔

اسٹیو وٹکوف نے کانفرنس میں بتایا کہ امریکا ہتھیاروں کے خاتمے کا عمل شروع کرنے کے درمیان میں ہے، حماس نے ہمیشہ کہا ہے ہمیں بین الاقوامی سلامتی فورس کی ضرورت ہوگی جو یہاں آئے جسے وہ ہتھیار سونپیں، میں اگلے تین ہفتوں میں اس فورس کے قیام کی رکھتا ہوں۔

اپنی تقریر میں امریکی ایلچی نے دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کی بھی تصدیق کی کہ واشنگٹن اسرائیل پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ رفح شہر کے زیرِ زمین سرنگوں میں چھپے 100 سے 200 حماس مزاحمت کاروں کو محفوظ راستہ دے۔

مزید خبریں

Back to top button