زید اور سوزین خان کی والدہ چل بسیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)سینئربھارتی فلم ساز سنجے خان کی اہلیہ، زرین خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق81سالہ زرین خان کی وفات ممبئی میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی وہ کچھ عرصے سے مختلف صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی تھیں اور زیرِ علاج تھیں۔زرین خان کے انتقال کی خبر نے زید خان، ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور ان کے خاندان گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ بالی ووڈ کے نامور فنکاروں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔



