قطرینہ کیف کے ہاں بیٹے کی پیدائش،خوشی سےنہال

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی قطرینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی کہ آج انہوں نے اپنے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اپنے بیٹے کی آمد کو اپنی زندگی کا بے حد خوشگوار لمحہ قرار دیتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔جوڑے نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ ان کا “خوشیوں کا تحفہ” دنیا میں آ چکا ہےاور وہ مداحوں کی جانب سے دی گئی محبت اور نیک خواہشات کے لیے سب کے مشکور ہیں۔ پیغام میں بچے کی پیدائش کی تاریخ بھی درج تھی تاہم بچے کا نام ابھی تک نہیں بتایا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button