جوڈیشل کمپلیکس شہریوں اور وکلاء برادری کیلئے ایک بہترین اقدام ہے،اعجازچیمہ

وزیرآباد(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)جوڈیشل کیمپلیکس شہریوں اور وکلاء برادری کیلئے ایک بہترین اقدام ہے اسکے قیام میں سابق صدر چوہدری اعجاز احمد چیمہ مرحوم اور سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ادریس سپال کی کوششوں کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری امتیاز احمد خان اور جنرل سیکرٹری مستعصم مالک طور نے جوڈیشل کیمپلیکس میں اعادہ تنصیب لوح سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر عمران عصمت چوہدری،وقاص احمد کدھر ہمراہ دوسری جانب وقاص افضل چٹھہ،جمشید سلطان گھمن،عرفان مقبول بٹ،احمد فراز لودھی،محمد افضال گوندل ودیگر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری اعجاز احمد چیمہ ایڈووکیٹ اور محمد ادریس سپال ایڈووکیٹ کی وکلاء برادری اور قانون کی پاسداری میں خدمات نئے آنیوالوں کے لئے ترغیب اور مکتب کی حیثیت رکھتے ہیں،چوہدری محمد ادریس سپال زمانہ طالب علمی سے انسانیت کی کدمت وبھلائی کے امور سرانجام دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

سماجی،سیاسی شعبوں میں محمد ادریس سپال کی خدمات قابل تحسین ہیں انکی شخصیت کا ہر پہلو کراج تحسین ہے انہوں نے اپنے دور مین بطور جنرل سیکرٹری بار وزیرآباد وکلاء برادری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں جوڈیشل کیمپلیکس انکی خدمات کا بہترین نمونہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button