ہلیری اور بل کلنٹن کی ظہران ممدانی کو نیویارک میئر کا الیکش جیتنے پر مبارکباد

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ و سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے نیویارک سٹی میئر کا الیکشن جیتنے پر نوجوان مسلم ڈیموکریٹ رہنما ظہران ممدانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
نیویارک میئر کے الیکشن میں ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ٹرمپ کی جانب سے نیو یارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کی حمایت کی گئی تاہم انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق 34 سالہ ظہران ممدانی نے 49 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔
اینڈریو کومو نے بھی الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو مبارکباد پیش کی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں ری پبلکن امیدوار کی شکست کی دو وجوہات بتاتے ہوئے کہا ایک تو میں بیلٹ پیپر پر نہیں تھا اور دوسرا شٹ ڈاؤن۔
سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ظہران ممدانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں کہ آپ نے جس طرح اپنی مہم چلائی اسی جذبے سے نیو یارک کو ایک بہتر، منصفانہ اور سستے شہر میں بدل دیں۔
دوسری جانب ہلیری کلنٹن نے بھی سوشل میڈیا اپنے پیغام میں لکھا کہ اس سال نیویارک سٹی کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد پچھلے 50 سالوں کے مقابلے میں زیادہ تھی۔
ہلیری کلنٹن نے مزید لکھا یہ جمہوریت کی کامیابی اور ظہران ممدانی کی متاثر کن مہم کا ثبوت ہے، دنیا کے عظیم ترین شہر کے اگلے میئر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔



