فضائی آلودگی: لاہور میں حالات بہتر کراچی دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ،کولکتہ آلودہ ترین شہر

لاہور (جانوڈاٹ پی کے )فضائی آلودگی کے باعث کراچی دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ جبکہ بھارتی شہر کولکتہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔

کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا، کولکتہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا،جہاں اے کیو آئی 250 کو چھو گیا،

لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 155 ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔

سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح 190، پاور زون ہیڈ آفس میں 179، رائے ونڈ روڈ پر 177، گلبرگ میں 174، اڈا پلاٹ پر 172 جبکہ سید مراتب علی روڈ پر 165 ریکارڈ کی گئی۔ہوائیں چلنے سے آلودگی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت اور محکمہ ماحولیات نے کارروائیاں تیز کر دیں، آلودگی پھیلانے والے مزید متعدد صنعتی یونٹس منہدم اور فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button