میسی کو مداح نے دبوچ لیا،ویڈیو وائر

بیونس آئرس (آن لائن)فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے کوالیفائنگ میچ کے دوران مداح نے سیلفی کے لیے اسٹار لیونل میسی کو گردن سے پکڑ کر دبوچ لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ارجنٹینا اور ایکواڈور کے درمیان کھیلے گئے میچ کے ختم ہونے کے بعد ایک مداح نے گراؤنڈ میں دھاوا بولا اور فٹبال سٹار لیونل میسی کو پکڑ لیا۔مداح نے 34 سالہ میسی کو گردن سے پکڑ کر تصویر میں آنے پر مجبور کر دیا اور مداح کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میسی پریشان اور کافی بے چین نظر آئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مداح کو سکیورٹی حکام نے گراؤنڈ سے باہر نکالا لیکن وہ میسی کے ساتھ سیلفی کی ویڈیو بنانے میں کامیاب ہو گیا۔ بعد ازاں مداح نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میسی کے ہمراہ بنائی گئی سیلفی اور ویڈیو شیئر کی اور میسی کا ان تمام "خوشی کے لمحات” کے لیے شکریہ ادا کیا جو انہوں نے گزشتہ برسوں میں اپنے کھیل کے ذریعے دیے۔مداح نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آپ صرف ایک بار جیتے ہیں اور ایک بار میرے لیے کافی ہے کیونکہ میں اب تک کے عظیم ترین کھلاڑی سے ملا ہوں۔میسی سے مخاطب ہوتے ہوئے مداح نے لکھا کہ آپ کا شکریہ ان تمام خوشگوار لمحات کے لیے جو آپ نے اپنے شاندار کھیل کے ذریعے کئی برسوں میں مجھے دیے۔مداح نے لکھا کہ میں آپ سے اور آپ کے کھیل سے بہت پیار کرتا ہوں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button