میکسیکو:شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی،23افرادہلاک،11زخمی

میکسیکوسٹی(جانو ڈاٹ پی کے)میکسیکو میں شاپنگ سٹور میں آتشزدگی سے23افراد ہلاک اور11زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔عالمی خبرایجنسی کے مطابق آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔مقامی حکام نے فرانزک میڈیکل سروس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر اموات زہریلی گیسوں سے ہوئی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہ ہوسکی تاہم کچھ میڈیا نے برقی خرابی کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ شہر کے حکام نے بتایا کہ اسٹور، جو کہ مشہور ڈسکاؤنٹ چین والڈو کا حصہ ہے، حملے کا نشانہ نہیں تھا۔

مزید خبریں

Back to top button