ماسٹر چنگان نے Deepal S05 کی قیمت کا اعلان کر دیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ماسٹر چانگان نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی دیپال (Deepal S05) S05 کی باضابطہ قیمت کا اعلان کر دیا ہے، جسے مارکیٹ میں ایک نئی رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل (REEV) کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
چینی کمپنی کی تیار کردہ یہ گاڑی SUV 2024 کے نام سے چین میں دستیاب ہے اور اب پہلی بار پاکستانی صارفین کے لیے پیش کی گئی ہے۔ یہ دیپال کی وہ پہلی گاڑی ہے جس میں کمبشن انجن بھی شامل کیا گیا ہے، تاہم یہ انجن صرف جنریٹر کے طور پر کام کرتا ہے، گاڑی کو براہِ راست نہیں چلاتا۔
REEV کیا ہے؟
REEV یعنی رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل ایسی ٹیکنالوجی پر مبنی گاڑی ہے جس میں الیکٹرک موٹر پہیوں کو چلاتی ہے جبکہ انجن صرف بیٹری چارج کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
یہ PHEV (پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل) سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ PHEV میں انجن اور موٹر دونوں گاڑی کو چلا سکتے ہیں، جبکہ REEV میں انجن کا کردار صرف بجلی پیدا کرنا ہے۔
قیمت:
ماسٹر چنگان کے مطابق دیپال S05 کی قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے (Rs. 9,999,000) مقرر کی گئی ہے۔یہ ماڈل پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں ایک نیا اور جدید اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔



