بیروزگار جاپانی 70لاکھ کا کھانا کمپنی کو چونا لگا کر کھاگیا

ٹوکیو(جانو ڈاٹ پی کے)جاپانی بیروزگار شخص نے فوڈ ڈیلیوری ایپ میں موجود خامی سے فائدہ اٹھا کر1000سےزیادہڈیلیوریز   بغیر ادائیگی کے حاصل کر لیں۔جاپان کے شہر  ناگویا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ  تاکویا ہیگاشیموتو نے 2 سال کے دوران جاپانی فوڈ ڈیلیوری ایپ ڈیماے کین (Demae-can)  سے آرڈر کینسل  پالیسی کا  فائدہ اٹھاکر  ایک ہزار سے زائد کھانے مفت وصول کر لیے۔جاپانی میڈیا  کا بتانا ہے کہ تاکویا ہیگاشیموتو نامی یہ بیروزگار شخص ایپ پر  رابطے کے بغیرڈیلیوری(contactless delivery)کا آپشن منتخب کرتااور آرڈر ڈیلیور ہونے کے باوجود دعویٰ کرتا کہ اسے آرڈر موصول نہیں ہوا جس کے بعد کمپنی اسے ریفنڈ کر دیتی۔

مزید خبریں

Back to top button