چین کا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی سے روانہ، سب سے کم عمر خلاباز شامل

تیانگونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے اپنا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی سے روانہ کردیا۔

چینی میڈیا کے مطابق نیا چینی مشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن  کے لیے  بھیجا گیا ہے۔ مشن میں چین کے سب سے کم عمر خلاباز سمیت 3 خلاباز شامل ہیں، مشن 6 ماہ تک خلا میں ہی رہے گا۔

مشن کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا، 2022 میں تعمیر ہونے والے تیانگونگ خلائی مرکز سے یہ ساتواں خلائی مشن ہے۔

چینی حکام نے مشن کو  چین کے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام کی جانب ایک اور اہم قدم قرار دیا۔

مزید خبریں

Back to top button