ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے سربراہ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایشین فٹبال کنفیڈریشن( اے ایف سی) کے سربراہ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق  ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے سربراہ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ 2  روزہ دورے پر 5 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

اے ایف سی کے صدر پی ایف ایف صدر محسن گیلانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ سلمان بن ابراہیم دورے میں وزیر اعظم پاکستان اور دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق اے ایف سی سربراہ پی ایف ایف ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے بھی ملیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button