31اکتوبر2025تک کل59لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع،نیاریکارڈ قائم

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)ایف بی آر نے کہا ہےکہ31اکتوبر2025تک کل59لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے جا چکے ہیں جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران جمع کرائے گئے 50 لاکھ ریٹرنز کے مقابلے میں 17.6 فیصد زیادہ ہے۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو رضاکارانہ تعمیل اور عوامی آگاہی کے نئے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایف بی آر نے بتایاکہ 31 اکتوبر 2025 تک کُل 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے جا چکے ہیں جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران جمع کرائے گئے 50 لاکھ ریٹرنز کے مقابلے میں 17.6 فیصد زائد ہیں۔ان میں سے 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے اپنے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی بھی کی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18.6 فیصد اضافہ ہے، انفرادی ٹیکس دہندگان کی جانب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں ادا کیا گیا ٹیکس 60 ارب روپے سے بڑھ کر 69 ارب روپے ہو گیا جو کہ 15 فیصد اضافہ ہے۔



