کیا یہ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں بچے کی ماں کونسی ہے؟

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)کیا آپ کو پہلیاں حل کرنا پسند ہیں؟ اگر ہاں تو اس معمے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔
اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ اس میں کونسی خاتون فرش پر کھیلنے والے بچے کی ماں ہے۔
اس طرح کی پہلیاں اور معمے دماغی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔
ہمارا دماغ جتنا زیادہ ورزش کرتا ہے یا مصروف رہتا ہے، اس کے افعال کو اتنا ہی فائدہ ہوتا ہے۔
جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ 2 خواتین کرسیوں پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ایک دوسرے کو دیکھ رہی ہیں، جبکہ ایک بچہ فرش پر بیٹھا کھلونوں سے کھیل رہا ہے۔
تو آپ کو بس یہ بتانا ہے کہ کونسی خاتون اس بچے کی ماں ہے۔
پہلی نظر میں تو یہ اندازہ لگانا ممکن نہیں ہوتا کہ ان خواتین میں سے کونسی بچے کی ماں ہوسکتی ہے۔
مگر غور سے دیکھا جائے تو چند تفصیلات سے عندیہ ملتا ہے کہ ان میں سے کونسی خاتون بچے کی ماں ہے۔
کیا آپ اندازہ لگانے میں کامیاب ہوگئے اور جواب دینے کے لیے تیار ہیں؟
آپ کا جواب جو بھی ہو، ہم اس کا درست جواب دے دیتے ہیں۔
بچے کی ماں تصویر میں بائیں جانب سبز رنگ کا لباس پہنی خاتون ہے۔
اس کا عندیہ دینے والے چند اشارے بھی تصویر میں موجود ہیں، جیسے بچے اور ماں کے بالوں کا رنگ ایک جیسا ہے۔
اسی طرح بچہ ماں کی جانب چہرہ کیے کھیل رہا ہے۔
ایک اور اشارہ یہ ہے کہ یہ خاتون لاشعوری طور پر بچے کی جانب ذرا سی جھکی ہوئی بیٹھی ہے جو ماں کی اولاد کو تحفظ فراہم کرنے والی فطرت کی عکاسی کرتی ہے جبکہ دوسری خاتون کرسی پر سکون سے بیٹھی ہوئی ہے۔



