سعودی خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی،پاکستان کیلئے خزانے کا منہ کھل گیا

ریاض(جانو ڈاٹ پی کے)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کی صدرت میں پاکستان کو بھی بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔سعودی عرب ایشیائی خریداروں کیلئے سعودی خام تیل کی قیمت میں ایک اعشاریہ پانچ ڈالر فی بیرل کمی کرنے پر غور کر رہا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کی پیداوار میں ایک لاکھ 37 ہزار بیرل روزانہ اضافے کا بھی امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ دو نومبر کو شیڈول اوپیک پلس کے اجلاس میں کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق روسی تیل کی فروخت کم ہونے پر سعودی خام تیل کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے جو قیمتوں میں کٹوتی پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔



