ایران اور روس کے درمیان راشت سے آستارا ریلوے لائن کی تعمیر کا آغاز

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور روس نے ایک ریلوے لائن کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے جو مغربی پابندیوں کے اثرات کو محدود کر سکتی ہے۔ یہ منصوبہ راشت سے آستارا تک پھیلا ہوا ہے اور بین الاقوامی شمال، جنوب ٹرانسپورٹ کاریڈور کا اہم حصہ ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ریلوے لائن کی لمبائی 162 کلومیٹر ہے اور اس کے مکمل ہونے پر نقل و حمل کے اخراجات میں 30 فیصد کمی اور شپمنٹ کے وقت کو 37 دن سے کم کر کے 19 دن تک لایا جا سکے گا۔

منصوبے کی مالی معاونت زیادہ تر روس فراہم کر رہا ہے، اور اس کی لاگت تقریباً 1.6 ارب یورو ہے۔ روسی انجینئرز اس منصوبے کی تعمیر میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button