امریکا میں شٹ ڈاؤن، فوجی تنخواہوں کے بحران پر ٹرمپ کے دوست کا 13 کروڑ ڈالر کا عطیہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں سرکاری شٹ ڈاؤن کے باعث فوجی اہلکاروں کی تنخواہیں رک گئیں، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی دوست نے 13 کروڑ ڈالر کا عطیہ دے کر عارضی ریلیف فراہم کیا۔

امریکا میں جاری سرکاری شٹ ڈاؤن نے فوجی اہلکاروں کی مالی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکومتی بندش کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی رک گئی ہے،جس کے بعد پینٹاگون نے ایک غیر معمولی اعلان کیا ہے۔

امریکی وزارتِ دفاع کےمطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ایک نامعلوم قریبی دوست نے فوجیوں کی مدد کے لیے 13 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا ہے،پینٹاگون نے عطیہ دینے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم کہا کہ یہ رقم عارضی ریلیف کے طور پر استعمال کی جائے گی۔

امریکی میڈیا کےمطابق یہ رقم تمام فوجی اہلکاروں کی مکمل تنخواہوں کے لیےناکافی ہے، اور فی کس تقریباً 100 ڈالر ہی تقسیم کیے جا سکیں گے۔ تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ یہ رقم وقتی سہارا تو دے سکتی ہے لیکن مسئلے کا مستقل حل نہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن پارٹی نے اس اقدام پر اعتراض اٹھایا ہے، انکا کہنا ہےکہ نجی عطیات سے فوج کو تنخواہیں دینا غیر قانونی ہے اور اس سے ریاستی نظام کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button